ڈاٹ[1] کے معنی
ڈاٹ[1] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ڈاٹ }
تفصیلات
iپراکرت زبان سے لفظ |دٹھس| سے ماخوذ اسم ہے۔ ایک خیال یہ بھی ہے کہ پراکرت کے لفظ |ڈشٹ| سے اخذ ہوا مگر اغلب یہی ہے کہ |دٹھس| سے ماخوذ ہے۔ اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٤٥ء میں "قصۂ بے نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔
["ڈٹھس "," ڈاٹ"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : ڈاٹوں[ڈا + ٹوں (و مجہول)]
ڈاٹ[1] کے معنی
زمانے نے چاہا کہ میں اس کو اپنی روانی دکھاؤں اور پھر (مجھ کو بوتل میں بھر) مجھ پہ ایک ڈاٹ بھی ٹھونک ڈالی (١٩٨٥ء، درپن درپن، ١٩٣)
"ستونوں پر چھتوں کی جو ڈاٹیں لگائی گئی ہیں وہ ہندو وضع کی ہیں۔" (١٩٥٩ء، مقالاتِ برنی، (سید حسن برنی)، ٨٢)
"جہاز غرق کر کے روسی بیڑے کو بندر میں بند کر دیا جائے تاکہ وہ باہر نہ نکل سکے گویا بوتل میں ڈاٹ لگا دی جائے۔" (١٩٠٥ء، جنگ روس و جاپان، ٢٤)
"ستر برس کے ایک بوڑھے نے ایسا طریقہ ایجاد کیا ہے جس سے وہ کتاب مقدس کے پرانے نسخوں کو بندوق کی ڈاٹ، مصنوعی ریشم، گٹا پارچہ اور نوٹوں میں تبدیل کر سکے۔" (١٩٦٦ء، انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کا اثر، ٢٧٦)
"ہر رنگ کے زایوں میں عموماً ٣٠ کا فرق رکھا جاتا ہے تاکہ ایک رنگ کے ڈاٹ دوسرے سے ملنے نہ پائیں۔" (١٩٧٨ء، آفسٹ لیتھوگرافی، ١٠٢)
"یہ کاذب فاصل دونوں جداری مشینوں کے درمیان پھیلا ہوتا ہے جس کو ڈاٹ کہتے ہیں۔" (١٩٦٦ء، مبادی نباتیات، ٢٢٩)
رجوع کریں:رنگائی
"اس کے دونوں کانوں میں ہیئرنگ ایڈ کے ڈاٹ لگے تھے جن کی ڈوری ہر وقت اس کی تھوڑی کے نیچے چھولتی رہتی تھی۔" (١٩٨٣ء، سفرِ مینا، ١٢٤)
"ڈاٹ کو بند کرلیں تو حوض مذکور ٢ گھنٹہ اور ٤٨ منٹ میں خالی ہو گا۔" (١٨٥٢ء، تسہیل الحساب، ٩٥)
ڈاٹ[1] کے مترادف
روک, لداؤ
ڈاٹ[1] english meaning
["A stopper","stopple","cork","plug","spigot","spike; key-stone (of an arch)"]