ڈاکومنٹ کے معنی

ڈاکومنٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ڈا + کُو + مِنْٹ (کسرہ م مجہول) }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے اسم سے ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے (تحریراً) ١٩٨٦ء میں "انصاف" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

["Document "," ڈاکُومِنْٹ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : ڈاکُومِنْٹس[ڈا + کُو + مِنْٹس]
  • جمع غیر ندائی : ڈاکُومِنْٹوں[ڈا + کُو + مِن + ٹوں (و مجہول)]

ڈاکومنٹ کے معنی

١ - دستاویز، تحریر، نوِشتَہ۔

"وکیل صاحب نے میرے اصرار پر آج ہی وقت بھی دے دیا۔ آج لنچ سے قبل ہی قبل وہ ڈاکومِنٹ کیا بتا رہے تھے۔" (١٩٨٦ء، انصاف، ٢٤٤)