ڈبی کے معنی

ڈبی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ڈِب + بی }{ ڈُب + بی }

تفصیلات

iاصلاً پراکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں پراکرت سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٨٧ء کو "یوسف زلیخا" میں مستعمل ملتا ہے۔, ١ - غوطہ, m["چھوٹی ڈبیا","چھوٹی کپّی جس میں تیل ڈالتے اور چراغ کی طرح روشن کرتے ہیں","غوطہ (مارنا کے ساتھ)","مارنا کے ساتھ"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), اسم کیفیت

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : ڈِبّا[ڈِب + با]
  • جمع : ڈِبِّیاں[ڈِب + بِیاں]
  • جمع غیر ندائی : ڈِبِّیوں[ڈِب + بِیوں (و مجہول)]

ڈبی کے معنی

١ - دھات، لکڑی وغیرہ کی چھوٹی ڈبیا۔

"دکنی میں تیلی کو کاڑی اور ماچس کو ڈبیہ کو کاڑی کی ڈبیہ یا کاڑی کی ڈبی کہتے ہیں۔" (١٩٧٤ء، پھر نظر میں پھول مہکے، ١٣٢)

٢ - چھوٹی کپی جس میں تیل ڈالتے اور چراغ کی طرح بتی لگا کر روشن کرتے ہیں۔"

 شیشی اور پچھاڑے جو تھا جس میں تیل ڈبی کوں تو کاجل کی دیئے گھوڑ پہ میل (١٦٨٧ء، ہاشمی، یوسف زلیخا، ٢٠٧)

٣ - [ حشریات ] کیپسول نما، سخت جھلی کا خانہ بند خول، کویا، بیج۔

"یہ آخری کینچلی سخت ہو کر ایک ڈبی کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔" (١٩٦٧ء، بنیادی حشریات، ٨٠)

٤ - سگریٹ کی ڈبیا، سگریٹ کا پیکٹ۔

 قینچی کی ایک ڈبی پہ راضی ہوا وکیل دیکھیں کلرک مانگتا ہے منشیانہ کیا (١٩٧٤ء، ہزلیات، ١١٨)

١ - غوطہ

ڈبی کے جملے اور مرکبات

ڈبی لٹور, ڈبی مرغابی

ڈبی english meaning

(Plural) of N.M. وسوسہ *(Plural) resourcesa small boxdistressmeanssufferingsto drownto immerseto inundateto ruinto spoil

شاعری

  • چکانے وصیت کو اس کے سگے
    ہمیں یو ڈبی کو سرہانے رکھے
  • شیشی او پچھاڑے جو تھا جس میں تیل
    ڈبی کوں تو کاجل کی دیئے گھوڑ پہ میل

محاورات

  • کاغذ ‌کی ‌(پن ‌ڈبی) ‌ناؤ ‌آج ‌نہ ‌ڈوبی ‌کل ‌ڈوبی

Related Words of "ڈبی":