ڈبیا کے معنی

ڈبیا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ڈِب + یا }

تفصیلات

iاصلاً پراکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں پراکرت سے ماخوذ ہے اصتل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چھوٹا گول ڈبہ","چھوٹا ڈبا","فصل کا تھوڑا سا حِصّہ جو گاؤں کے مکینوں کو دیا جاتا ہے","فصل کا تھوڑا سا حصہ جو گاؤں کے مکینوں کو دیا جاتا ہے","ڈِبّہ کی تصغیر"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : ڈِبْیاں[ڈِب + یاں]
  • جمع غیر ندائی : ڈِبْیوں[ڈِب + یوں (و مجہول)]

ڈبیا کے معنی

١ - ڈبی

"ایک ایک ڈبیہ سگریٹ کی بازی لگائی۔" (١٩٥٤ء، شاید کہ بہار آئی، ٨٥)

٢ - چراغ

"ایک ڈبیا مٹی کے تیل کی اس کو آٹھ دن کے لیے ملا کرتی تھی۔" (١٩٣٥ء، دکھ بھری کہانی، ٢١)

٣ - [ نباتیات ] وہ ڈوڈا جس کا ڈھکنا اس طرح کھلتا ہے جیسے صندوق کا ڈھکنا، ڈھکنے دار ڈوڈا۔

"طبلک (ڈبیا) اس قسم کا پھل عرضی طور پر ٹوپی کی مانند ڈھکنے کے ذریعہ کھلتا ہے۔" (١٩٣٨ء، عملی نباتیات، ٧٠)

٤ - فصل کا تھوڑا سا حصہ جو گاؤں کے مکینوں اور ملازموں کو دیا جاتا ہے۔ (پلیٹس، جامع اللغات)۔

ڈبیا کے جملے اور مرکبات

ڈبیا کا باج

ڈبیا english meaning

planesurface

Related Words of "ڈبیا":