ڈراما بازی کے معنی
ڈراما بازی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ڈَرا + ما + با + زی }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے اسم |ڈراما| کے ساتھ فارسی مصدر |باختن| سے فعل امر |باز| بہ اضافہ |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩٣٥ء میں "اودھ پنچ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
ڈراما بازی کے معنی
١ - جھگڑے، اختلاف، ہنگامہ آرائی۔
مسلمانوں کی یونیورسٹی . مگر افسوس اور صد افسوس کہ . وہی طرزِ تعلیم، وہی زیادتیِ مصارف، وہی بکر کود وہی ڈراما بازیاں، وہی بلکہ اور زیادہ بڑھی ہوئی فیشن طرازیاں۔" (١٩٣٥ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ٢٠، ٥:١٥)