ڈھولنا کے معنی

ڈھولنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ڈھول (و مجہول) + نا }

تفصیلات

iمقامی زبانوں سے ماخوذ اسم ہے۔ جو اردو میں بھی اپنے اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٧٤٧ء کو "دیوان قاسم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک چھوٹا زیور ڈھول کی شکل کا","ایک گول اور لمبے نقرئی یا طلائی تعویذ کا نام جس کے اندر قرآن شریف یا اُس کی کوئی آیت منڈھی ہوئی ہوتی ہے","چھوٹی تقطیع قرآن","ڈھول سے"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : ڈھولْنے[ڈھول (و مجہول) + نے]
  • جمع : ڈھولْنے[ڈھول (و مجہول) + نے]
  • جمع غیر ندائی : ڈھولْنوں[ڈھول (و مجہول) + نوں]

ڈھولنا کے معنی

١ - ڈھول کی وضع کا بنا ہوا گلے میں پہننے کا زیور، لمبا سونے چاندی کا زیور جو ریشم کے تاروں سے گندھوا کر ہار کی طرح پہنا جاتا ہے۔

"ڈھولنے کی جسامت تین انچ کی ہوتی ہے اور اس کا قطر ایک انچ تک ہوتا ہے۔" (١٩٧٩ء، عورت اور اردو زبان، ١٦٩)

٢ - گلے میں ڈالنے کا وہ نقرئی یا طلائی گول یا چوکور یا ہشت پہل تعویذ جس میں چھوٹی تقطیع کا قرآن پاک یا کوئی دعا رکھی ہوئی ہو۔

 ہفت ہیکل میں ڈھولنے کی وہ شان حافظِ جاں ہے جس میں خود قرآن (١٩٣٣ء، عروج (دولہا صاحب) (مہذب اللغات))

٣ - [ عو ] بڑی روٹی، قرآن شریف، پانی رکھنے یا لانے کا گھڑے کی شکل کا پیتل کا برتن (فرہنگِ آصفیہ؛ علمی اردو لغت)

ڈھولنا english meaning

A small amulet in the shape of a drum.God (as the Giver of daily bread)providence

محاورات

  • بڈھی بھینس کا دودھ شکر کا گھولنا۔ بڈھے مرد کی جورو گلے کا ڈھولنا
  • ڈھولنا ہاتھوں پر ہونا

Related Words of "ڈھولنا":