ڈھونڈنا کے معنی

ڈھونڈنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ڈُھونْڈ (نون غنہ) + نا }

تفصیلات

iپراکرت زبان سے اردو میں داخل ہوا اور اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ اپنے اصل معنی میں بطور فعل استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٧١٨ء کو "دیوانِ آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تلاش کرنا","جستجو کرنا","سراغ چلانا","سراغ لگانا","کھوج لگانا","کھوج نگا"]

ڈُھونْڈْنا ڈُھونْڈْنا

اسم

فعل متعدی

ڈھونڈنا کے معنی

١ - تلاش کرنا، جستجو کرنا۔

"ایک جگہ ٹھٹکا اور . وہ سطریں ڈھونڈنے لگا جو مجھے طالب علمی کے زمانے سے کچھ کچھ یاد تھیں۔" (١٩٨٦ء، دریا کے سنگ، ١٥١)

ڈھونڈنا کے مترادف

ٹٹولنا

کھوجنا

ڈھونڈنا english meaning

Seekingsearchlook forout ; track downsearch forsearch for ; look forseektracktrack downtrack out

شاعری

  • جو کھوچکے ہیں انہیں ڈھونڈنا تو ممکن ہے
    جو جاچکے ہیں انہیں کوئی کس طرح لائے
  • کہکشاں سے پرے، آسماں سے پرے، رہگزارِ زمان و مکاں سے پرے
    مجھ کو ہرحال میں ڈھونڈنا تھا اُسے، یہ زمیں کا سفر تو بہانہ ہوا
  • جو کھوچُکے ہیں اُنہیں ڈھونڈنا تو ممکن ہے
    جو جاچکے ہیں اُنہیں کوئی کس طرح لائے!
  • دل ڈھونڈنا سینے میں مرے بو العجبی ہے
    اک ڈھیر ہے یاں راکھ کا اور آگ دہی ہے

محاورات

  • آپ میں ڈھونڈنا
  • آسرا تکنا (یا ڈھونڈنا یا لگانا)
  • آگ لگے پر بلی کا موت ڈھونڈنا
  • بتی لے کر چندھیر ڈھونڈنا
  • بہانہ ڈھونڈنا
  • چراغ لے کر ڈھونڈنا
  • چوہے کا بل ڈھونڈنا
  • گھاس ‌کے ‌گٹھے ‌میں ‌سے ‌سوئی ‌کا ‌ڈھونڈنا
  • نگاہ کا ڈھونڈنا
  • نگاہیں ڈھونڈنا۔ لڑانا ۔ ملانا

Related Words of "ڈھونڈنا":