ڈھینگ

{ ڈِھینْگ (ن غنہ) }

تفصیلات

iاصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم اور گاہے بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

ڈھینگ کے معنی

["١ - طویل القامت، (مجازاً) زورآور، بڑی عمر کا، موٹا تازہ آدمی۔"]

["\"اتنا بڑا ڈھینگ اور کسی سے چار آنکھیں نہ کر سکے۔\" (١٩٤٤ء، جھروکے، ١٠٣)"]

["١ - گدھ سے مشابہ اور اس سے بڑا ایک پرند جس پر سفید تیرگی مائل سیاہ خطوط ہوتے ہیں، آنکھیں اس کی نہایت زرد اور گردن میں حرارت سے بھری ہوئی ایک تھیلی ہوتی ہے، ڈھینگ، لم ٹنگو۔","٢ - قدم، ڈگ۔ (جامع اللغات)","٣ - ڈھگڑ، یار، بے وقوف۔ (قدیم اردو کی لغت)"]

["\"لم ڈھینگ یا ڈھینگ . عرب لوگ اس کو حاجی لگ بھگ بھی کہتے ہیں حج کے دنوں میں مکہ شریف میں بھی ہوتا ہے۔\" (١٨٩٧ء، سیرپرند، ٢٤٧)"]