ڈیری فارمنگ
{ ڈے + ری + فار + مِنْگ (ن غنہ) }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے ماخوذ اسما |ڈیری| اور |فارمنگ| پر مشتمل مرکب اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٦ء کو "پاکستان کا تجارتی و معاشی جغرافیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
ڈیری فارمنگ کے معنی
١ - دودھ دینے والے جانوروں کی افزائش نسل اور پالنے کا طریقۂ کار۔
"ڈیری فارمنگ پاکستان میں کچھ زیادہ اہم نہیں۔" (١٩٦٦ء، پاکستان کا تجارتی و معاشی جغرافیہ، ١٠٦)