ڈیسی میٹر کے معنی

ڈیسی میٹر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ڈے + سی + می + ٹَر }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے صفت عددی |ڈیسی| (بمعنی دسواں) کے ساتھ اسی زبان سے اسم |میٹر| ملانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ (عربی رسم الخط کے ساتھ)۔ تحریراً ١٩٤٥ء کو "طبیعات کی داستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

["Decimeter "," ڈیسیمِیٹَر"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : ڈیسی مِیٹَرز[ڈے + سی + می + ٹَرْز]
  • جمع غیر ندائی : ڈیسی مِیٹروں[ڈے + سی + می + ٹروں (و مجہول)]

ڈیسی میٹر کے معنی

١ - مِیٹر کا 10|1 حصہ۔

"حجم کی اکائی ایک لیٹر قرار دی گئی اور اس کی تعریف یوں کی گئی کہ وہ ایک مکعب ہے جس کا ہر ضلع ایک ڈیسی میٹر (١٠|١ میٹر) ہے۔" (١٩٤٥ء، طبیعات کی داستان، ٢٩١:١)