کاجل کے معنی

کاجل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کا + جَل }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "مثنوی نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چراغ کا دھواں جو ٹھیکرے یا کسی چیز پر پار کر آنکھ میں لگاتے یا چکنا کرکے اسی کام کے واسطے ڈبیا میں رکھ چھوڑتے ہیں","چراغ کا دھواں جو ٹھیکرے یا کسی چیز پر پار کر آنکھ میں لگانے یا چکنا کرکے اسی کام کے واسطے ڈبیا میں رکھ چھوڑتے ہیں","چراغ کی سیاہی جو برتن چراغ کے اوپر رکھ کر جمع کی جاتی ہے اور سرمہ کی طرح آنکھوں میں لگاتے ہیں (س کجلن)","دودِ چراغ","سرمئہ چشم","کجل البصر"]

کجّل کاجَل

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

کاجل کے معنی

١ - نباتاتی تیل کے چراغ کا دھواں جو چراغ کے اوپر لٹکے ہوئے ٹھیکرے یا کسی اور چیز پر لے کر (پارکر) یوں ہی یا چکنا کر کے سلائی سے آنکھ میں لگایا جاتا ہے، (مجازاً) سُرمہ۔

 تجھے دیکھا ہے ایسے موسموں میں چرا لیتے ہیں جو تاروں سے کاجل (١٩٨٤ء، سنمدر، ٣٢)

٢ - کاربن۔

"کمرے . کے اندر کاجل (Carbon) کے ذرّات . نظر آئینگے۔" (١٩٣١ء، نسیجیات، ٣١:١)

کاجل کے مترادف

سرمہ, کحل, کجلا, دھواں, کجرا

دھُواں, کجرا, کجلا

کاجل کے جملے اور مرکبات

کاجل کا ڈورا

کاجل english meaning

Lamp-black (applied medically and as a collyrium to the eyes); soot

شاعری

  • دمِ رخصت وہ چپ رہے عابد
    آنکھ میں پھیلتا گیا کاجل
  • رات گئے تک باتیں کرنا ہولے ہولے
    تیرے کاجل والے نیناں چومتے رہنا
  • جُھکی جُھکی آنکھوں کے اوپر بوجھل پلکیں تھیں
    لیکن کیسے چُھپ سکتا تھا! کاجل ہے کاجل!
  • انجھو کاجل لے ٹپکے سوسنے پر دیکھ بھابی کیں
    ہوہ کے جوہری کیں تے لے پنی ہار نیلم کا
  • انجھو کاجل لے ٹپکے سوسنے پر دیکھ بھابی کیں
    ارہ کے جوہری کیں تے لے پہنی ہار نیلم کا
  • کاجل ڈھلکا، سرمہ بگڑا منھ میں پان ہوا پھیکا
    جی اکتاوے دل گھبراوے آہ! بھلا اب کیا کیجے
  • کیوں نہ اس کی آنکھ میں پھیروں سلائی نیل کی
    دے رقیب روسیہ کاجل تمھاری آنکھ میں
  • مجھ سیہ بخت کا دم آنکھوں میں لایا کاجل
    چشم بد دور عجب تونے لگایا کاجل
  • گلرو جو چلے گھر سے سوے منزل اول
    آراستہ کیں زلفیں دیا آنکھوں میں کاجل
  • لگا تھا کاجل ان آنکھوں میں یار روتا کیوں
    وہ لوح قبر کو میری سیاہ کیا کرتا

محاورات

  • آئی مائی کو کاجل نہیں۔ بتائی کو بھر مانگا
  • آنکھ سے کاجل چرانا
  • آنکھ کا کاجل چرانا
  • آنکھوں میں سرمہ (کاجل) دینا۔ کھینچنا۔ کی تحریر دینا۔ گھلنا یا لگنا
  • آنکھوں میں کاجل بن کے پھرنا
  • آنکھوں کا کاجل چرانا
  • ایسے پر تو ایسا (- ایسی / ایسے) کاجل دیے پر کیسا (- کیسی / کیسے)
  • ایسے پر تو ایسی کاجل (ڈال لئے) ڈالے پر کیسی
  • جوتی پر کاجل پارنا
  • دشٹ نہ چھا ڈے دشٹتا کیسی سیکھو ویو۔ دھوہوں سو بارے کاجل سفید نہ ہوئے

Related Words of "کاجل":