کارخیر کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word kaar-e-khair meanings and details

کارخیر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کا + رے + خَیر (ی لین) }

تفصیلات

iفارسی مصدر کردن سے حاصل مصدر |کار| کو کسرۂ اضافت کے ذریعے عربی سے مشتق اسم |خیر| کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٩٦ء کو "سیرت فریدیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بھلائی کا کام","نیکی کا کام"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : کارْہائے خَیر[کار + ہا + اے + خیر (ی لین)]

کارخیر کے معنی

١ - کارثواب، نیک کام، بھلائی کا کام۔

"ہم موصوف کو اس کار خیر سے روکنے کی کوشش کرتے۔" (١٩٨٨ء، نگار، کراچی، ٦٠)

٢ - لڑکی کی شادی

"بعض شہروں میں کلمۂ کار خیر کا مدلول عوام و خواص کے محاورے میں لڑکیوں کی شادی قرار پا گیا ہے۔" (١٩٢٠ء، رسائلِ عماد الملک، ٢٦٥)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!