کارٹونسٹ کے معنی

کارٹونسٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کار + ٹُو + نِسْٹ }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٨٩ء کو "جنگ، کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔

["Cartoonist "," کارْٹُون "," کارْٹُونِسْٹ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

کارٹونسٹ کے معنی

١ - کارٹون بنانے والا، مصور جو کارٹون کشی کا کام کرتا ہو۔

"دوچار سے زیادہ اچھے کارٹونسٹ نہیں ہیں جن میں بہت اونچا نام لودھی صاحب کا ہے۔" (١٩٨٩ء، جنگ، کراچی، ١٩جولائی، ٣)