کارکردگی کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word kaar-kardagi meanings and details

کارکردگی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کار + کَر + دَگی }

تفصیلات

iفارسی زبان میں |کردن| مصدر سے حاصل مصدر |کار| کے بعد اسی مصدر سے حالیہ تمام |کردہ| کی |ہ| کی ہ حذف کر کے اس کی جگہ |گی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٣٨ء کو ذاکر حسین کے "تعلیمی خطابات" میں مستعمل ملتا ہے۔, iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |کار| کے ساتھ فارسی مصدر |کردن| کے صیغۂ حالیہ تمام |کردہ| کی |ہ| حذف کر کے |گی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣٨ء، کو "تعلیمی خطبات (ذاکر حسین)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اچھا کام","انجام دہي","بجا آوری","حرکت کرنا","سعي کرنا","محنت کرنا","کار گزاری","کاروبار کرنا","کام کرنا"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : کار کَرْدَگِیاں[کار +کَر + دَگِیاں]
  • جمع غیر ندائی : کار کَرْدَگِیوں[کار + کَر + دَگِیوں (و مجہول)]

کارکردگی کے معنی

١ - کام کی انجام دہی، تجربہ کاری، کام کرنا۔

"اس سے معاشرہ میں مواد اور کارکردگی کے انداز میں عظیم تبدیلیاں رونما ہونی شروع ہوتی ہیں۔" (١٩٨٤ء، جدید عالمی معاشی جغرافیہ، ٦٧)

٢ - (کیے ہوئے) کام کی خوبی، اچھائی اور مقدار وغیرہ۔

"اس ادارے کی کارکردگی تمام توقعات سے بھی زیادہ ہے۔" (١٩٨٤ء، وفاقی محتسب کی سالانہ رپورٹ، ٣)

کارکردگی or kaar-kardagi english Translation

performance

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!