کافیہ کے معنی

کافیہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کا + فیْ + یَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |کافی| کے ساتھ |ہ| بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے |کافیہ| بنا۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٠٥ء کو "آرائش محفل" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["عربی میں نحو کی ایک کتاب"]

کافی کافِیَّہ

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

کافیہ کے معنی

١ - کفایت کرنا، کافی ہونا، سورہ فاتحہ کے بارہ ناموں میں سے چھٹا نام۔

"چھٹا نام اس سورت کا کافیہ ہے۔" (١٩٥٩ء، تفسیر ایوبی، ١٣٦:١)

٢ - قواعدِ زبان یا صرف و نحو کے متعلق کیا ہوا معروف کام نیز صرف و نحو کی ایک مشہور کتاب کا نام۔

"جو عربی پڑھتے ہیں ان کا یہ حال ہے کہ کافیہ اور دوسری آسان کتابوں سے آگے نہیں پڑھتے۔" (١٩٣٣ء، مرحوم، دہلی کالج، ٢٩)

کافیہ english meaning

half-knowledge is dangerous

شاعری

  • میں نے سنا ہے کافیہ ہے چھوٹے کاف سے
    پس پڑھنا تو غلط ہوا اب اس کا قاف سے

محاورات

  • کافیہ ‌کا ‌بھاگا ‌بن ‌کو ‌جا لاگا

Related Words of "کافیہ":