کالا منہ کے معنی

کالا منہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کا + لا + مُنْہ (نون غنہ) }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |کالا| کے بعد ہندی اسم |منہ| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور کلمہ تحقیر اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٥١ء کو "کلیاتِ مومن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اظہار نفرت کا کلمہ","چہرہ جس پر سیاہی ملی ہو"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

کالا منہ کے معنی

١ - (برہمی کے موقع پر مستعمل، کو سنے یا بددعا کے طور پر) خدا تجھے رسوا اور روسیا کرے، بدنام ہو، رسوا ہو۔

 کالا منہ نوج ہو ایسا کسی بندی کو نصیب داڑھی منڈموا لگتا ہے بھجنگا کیسا (١٩٢١ء، دیوان ریختی، ١٨)

٢ - جا دُور ہو، دفعان ہو۔

 چل پرے ہٹ مجھے نہ دکھلا منہ اے شب ہجر تیرا کالا مُنہ (١٨٥١ء، کلیات مومن، ١٣٠)

٣ - دور، ایسی تیسی۔

 نکالو گھر سے ایسی چوٹٹی ماما کا کالا منہ نہ چکلے پر رہے بیلن نہ چولہے پر توا ٹھہرے (١٨٨٩ء، دیوانِ عنایت وسفلی، ٨٣)

٤ - اس شخص کا چہرہ جو جرم و خطا میں ملوث ہو۔

"جو شخص جھوٹ بنائے گا قیامت کےدن اس کا کالا منہ ہو گا۔" (١٨٩٤ء، مجموعہ نظم بے نظیر، ٥٦)

محاورات

  • جا کالا منہ کر
  • سر کالا منہ بالا
  • سونا کہے سنار سے اتم مھاری (میری) ذات کالے منہ کی گھونگھچی تلے ہمارے سات ہم لالوں کی لالڑی لال ہمارا رنگ کالا منہ جب سے ہوا تلی نیچ کے سنگ
  • لالوں کی ہم لالڑی لال ہمارارنگ،کالا منہ جب سے ہوا تلی نیچ کے سنگ
  • کالا منہ کرانا
  • کالا منہ کرجگ دکھلاوے تب لالن کی لالی پاوئے
  • کالا منہ کریل کے دانت
  • کالا منہ ہونا