کالا پانی کے معنی

کالا پانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کا + لا + پا + نی }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |کالا| کے بعد ہندی اسم |پانی| ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٩٧ء کو "دیوانِ ہاشمی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جزائر انڈیمن","جہاں ہندوستان کے عمر قیدی بھیجے جاتے ہیں","حبس دوام بعبور دریائے شور","عمر قید","ہر ملک کا کالا پانی جدا ہے۔ ہندوستان کا جزیرہ انڈمان ہے۔ روس کا سائیبیریا"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

کالا پانی کے معنی

١ - خلیج بنگال میں جزائر انڈمان جہاں برصغیر پر انگریزوں کی حکمرانی کے دور میں شدید جرائم کے مجرم اور عمر بھر کے قیدی سزا کے طور پر بھیجے جایا کرتے تھے۔ وہاں کی آب و ہوا بہت خراب تھی، صحت کے لیے بےحد مضر، اس سزا کو سمندر پار دیس نکالنے کی سزا کہتے تھے، جس دوام بعبور دریائے شور۔

"برطانوی ہند کے سزا یافتہ مجرمین کو جزیرہ انڈمان بھیجا جاتا تھا جس کا دوسرا نام کالا پانی مشہور تھا۔" (١٩٧١ء، ذکر یار چلے، ٣٣٧)

٢ - [ کنایۃ ] نہایت دور دراز اور تکلیف دہ علاقہ۔

 نہ خبر اہل وطن کی نہ رہائی کی امید شام کا ملک اسیروں کو تھا کالا پانی (١٩١٥ء، جان سخن، ١٨٨)

٣ - شراب

"کالا پانی کاٹ چکی ہو اور کالا پانی پینے میں اتنا بخل۔" (١٩٦٧ء، نقش، اضافہ نمبر، ٦٠)

کالا پانی english meaning

lit. "Black water"; beyond the sea; transportation (across the sea)transportation for life

شاعری

  • مے فروشی کو تو روکوں گا میں باغی ہی سہی
    سرخ پانی سے ہے بہتر مجھے کالا پانی

محاورات

  • کالا پانی ملنا یا ہونا