کالم کے معنی

کالم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کا + لَم }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٦٨ء کو "حیات جاوید" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["صفحہ کا ایک حصہ اوپر سے نیچے تک","فوج کا ایک دستہ"]

Column کالَم

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : کالَموں[کا + لَموں (واؤ مجہول)]

کالم کے معنی

١ - ہر وہ چیز جو ستون کی شکل رکھتی ہو، اخبار یا کتاب کے صفحے کی عمودی اور افقی تقسیم، جتنے حصے بنائے جاتے ہیں ان میں سے ہر ایک، خانہ۔

"اخبارات میں ایک کالم مخصوص کیا جاتا ہے۔" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٣٦)

٢ - کسی خاکے یا جدول کے تحت درج کیے گئے خانے۔

"پہلے دو کالموں کی میزان گیارہ ارب پچاس کروڑ روپے . کے تحت آتی ہے۔" (١٩٦٠ء، دوسرا پنج سالہ منصوبہ، ٤٩)

٣ - [ صحافت ] اخبار یا رسالے کا کسی خاص مستقل عنوان کے تحت لکھا جانے والا سلسلۂ مضمون۔

"جلیس کے کالم شوکت کے کالمو سے زیادہ پڑھے جاتے۔" (١٩٨٤ء، کیا قافلہ جاتا ہے، ٢٠٤)

٤ - فوج کی صف بندی کی تقسیم، جو سیکشن، پلاٹون اور کمپنیوں میں ہو، فوج کے پانچ دستوں میں سے ہر ایک، فوج کا پرا۔

"سپاہیوں کی صف کے لیے (جیسے فوجی کالم) رائج ہے۔" (١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٦٧)

٥ - حصہ، خانہ۔

"ٹیوب کے بڑے حصے میں گلابی رنگ کا ایک لمبا روشن کالم (Column) نظر آنے لگتا ہے۔" (١٩٧٠ء، جدید طبیعیات، ٢١)

کالم کے جملے اور مرکبات

کالم نگار

کالم english meaning

columnminoritynonage

Related Words of "کالم":