کالی گھٹا کے معنی
کالی گھٹا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کا + لی + گَھٹا }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |کالی| بطور صفت کے بعد ہندی زبان سے ماخوذ اسم |گھٹا| بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٧٠ء کو "دیوان اسیر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ابر تیرہ","سیاہ رنگ کا بادل"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
کالی گھٹا کے معنی
١ - سیاہ رنگ کے گہرے بادل، سیاہ رنگ کی بدلیوں کا چھا جانا، گھرا ہوا گہرا بادل۔
کالی گھٹا نہیں ہے تو پینے کا لطف کیا تر ہے بدن پسینے سے تو جینے کا لطف کیا (١٩٢٨ء، مطلعِ انوار، ١٢٦)
شاعری
- اس خاصۂ خدا پہ ہوا اک ہجوم عام
کالی گھٹا کی طرح سے امڈی سپاہ شام - کبھو کالی گھٹا میں کوند بجلی کی نہ ہو ایسی
سیاہی میں جوان دانتوں کی مسی کی ہے براقی
محاورات
- کالی گھٹا ڈراؤنی‘ بھوری برسن ہار