کامن روم کے معنی
کامن روم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کا + مَن + رُوم }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم صفت |کامن| کے ساتھ انگریزی اسم |روم| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٨٨ء کو "افکار" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
کامن روم کے معنی
١ - وہ کمرہ یا ہال جو کسی کے لیے مخصوص نہ ہو عام کمرہ، مشترکہ کمرہ سب کے بیٹھنے کا کمرہ۔
"جب چل پھر سکنے والے مریض کاریڈور میں نکل کر کامن روم کی طرف جانے لگے تو لارش بھی اسی طرف چل نکلا۔" (١٩٨٨ء، افکار، کراچی، دسمبر، ٦٩)