کانگریس کے معنی
کانگریس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کانْگ (نون غنہ) + ریس (ی مجہول) }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٧ء کو "ساقی نامہ شقشقیّہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
["Congress "," کانْگْریس"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
کانگریس کے معنی
١ - مجلس مشاورت، مباحثے یا صلاح مشورے کی انجمن یا جلسہ۔
"نمائش کے ساتھ ایک کانگرس بھی منعقد ہوئی تھی جس میں بہت سے نامور علماء نے مقالے پڑھے تھے۔" (١٩٦٤ء، مسلمانوں کے فنون، ٦٧)
٢ - مندوبی مشاورت کی جماعت جس میں سالمیت بردار، ریاستوں کے نمائندے ہوتے ہیں۔
"انھوں نے تجویز پیش کی کہ سب سے پہلے مشرقی ولایت کی ایک کانگرس ارضِ روم میں منعقد کی جائے۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٢٢٠:٣)
٣ - آل انڈیا نیشنل کانگریس (جس نے برصغیر کو برطانیہ کی غلامی سے آزاد کرانے کی جد و جہد کی)۔
"جواہر لعل نہرو نے انڈین نیشنل کانگریس کے زیر اہتمام ایک تحریک چلائی۔" (١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ١١)