کاٹھی کے معنی

کاٹھی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کا + ٹھی }

تفصیلات

iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم |کاٹھ| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت ملنے سے |کاٹھی| بنا۔ اردو میں بطور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اس کی کاٹھی اچھی ہے، بڑھاپا نہیں معلوم ہوتا","اُس کی کاٹھی اچھی ہے،بُڑھاپا نہیں معلوم ہوتا","پشم آگند","تلوار کا نیام","تلوار کی نیام یا میان","چُھٹ گون","قد و قامت","گھوڑے کی زین چونکہ اس کے نیچے لکڑی ہوتی ہے","لفظی معنی لکڑی","ڈیل ڈول"]

کاٹھ کاٹھی

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : کاٹِھیاں[کا + ٹِھیاں]
  • جمع غیر ندائی : کاٹِھیوں[کا + ٹِھیوں (واؤ مجہول)]

کاٹھی کے معنی

١ - لکڑی کی بنائی ہوئی نشست جو زین سے مشابہ لیکن اس سے قدرے بڑی ہوتی ہے اور سوار کے لیے اونٹ وغیرہ کی کمر پر کس دی جاتی ہے۔

 مزدوروں سے اچھا بولو، کام کریں گے وہ دونا کاٹھی جتنی نرم رکھو گے، اتنا اونٹ سلونا (١٩٧٧ء، من کے تار، ١٢٢)

٢ - لکڑی

"یہ لفظ دونوں زبانوں میں مشترک ہے مگر معنی مختلف ہیں سندھی میں کاٹھی لکڑی کو کہتے ہیں۔" (١٩٧٠ء، اردو سندھی کے لسانی روابط، ٣٢١)

٣ - طول ناپنے کے لیے مخصوص لکڑی۔

"زمین ماپنے کے لیے . گجرات میں کاٹھی ٥ ہاتھ کی ہوتی ہے۔" (١٨٥٦ء، علم حساب، ١١٤)

٤ - گھوڑے کی پشت پر چمڑے کا زین جس کے نیچے لکڑی ہوتی ہے۔

"گھوڑے کی کاٹھیاں اور ساز اور ہر قسم کا چرمی اور اونی سامان انہیں سے تیار ہوتا ہے۔" (١٩٥٤ء، حیوانات قرآنی، ١٩)

٥ - تلوار کی نیام چوبی، لکڑی کی میان، میان، غلاف شمشیر۔

"تلوار کی بوسیدہ کاٹھی سے پیلا باہر کھینچے تو زنگ کے مارے ٹس سے مس نہ ہو۔" (١٩٣٥ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ٢٠، ٩:٣٣)

٦ - جسامت، ہاڑ، جسم، قدو قامت، نیز قالب، ڈھانچا، پنجر۔

"ہاں پھرتی اور کس کا اچھا معلوم ہوتا ہے۔ کاٹھی کا ہلکا ہے۔" (١٩٨٦ء، جوالا مکھ، ٨٠)

٧ - شکل، صورت (ماخوذ: جامع اللغات)

"خراد مع کاٹھی اور رہنما پیچ، بدل پہیے، گل میخ اور ربع دائرہ تختی۔" (١٩٤٨ء، انجینیری کارخانے کی عملی چالیس سبق، ٣)

٨ - کسی شالی کپڑے کا تانا۔ (نوراللغات)

"کاٹھیا واڑ کے ملک میں جس قدر کاٹھی قوم کے ہندو آباد اور والیانِ ریاست ہیں، سب کی نسلی یونانی ہے۔" (١٩٢٤ء، روزنامچہ خواجہ حسن نظامی، ٣٠٦)

٩ - [ مہندسی ] گدی یا زین نما شے۔

١٠ - ایک قوم کا نام جو کاٹھیا واڑ (بھارت) میں واقع ہے۔

١١ - [ ٹھگی ] راز جوئی، جاسوسی، بات چیت، باہمی مشورہ، جسم کا ڈھانچا۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 196:8)

کاٹھی کے مترادف

زین[1], جسم, کجاوہ, قالب, نیام

بدن, پالان, پیکر, جسامت, جسم, زین, شکل, صورت, غلاف, قالب, محمل, میان, نیام, ڈھانچ, ڈھانچا, ڈھچر, کالبد, کجادہ, ہاڑ

کاٹھی کے جملے اور مرکبات

کاٹھی چابی

کاٹھی english meaning

body

شاعری

  • یہ کہہ کاندھے پہ رکھ کے لاٹھی
    گھوڑے پہ ہوا کے باندھی کاٹھی
  • سوا لاکھ پریت کوں کاٹھی بٹھاؤ
    بہر سال کندن کے لاٹھی بٹھاؤ
  • سوا لاکھ پربت کوں کاٹھی بٹھاؤ
    بہر سال کندن کے لاٹھی بٹھاؤ
  • ٹپکا لہو کہ بندھ گئی لعلوں کی اک لڑی
    کاٹھی سے تیغ تیز تڑپ کر نکل پڑی

محاورات

  • اچھی کاٹھی پانا
  • کفن کاٹھی ‌ہونا
  • کفن کاٹھی کرنا

Related Words of "کاٹھی":