کایا کے معنی

کایا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کا + یا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٥٤ء کو "گنج شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ماہیت (س کای۔ بدن)"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

کایا کے معنی

١ - تن، بدن، جسم۔

 سوتے اٹھی کہ گرم کھانا کر دے لُو کا جو لگا جھلس گئی سب کایا (١٩٧٨ء، گھر آنگن، ١٣)

٢ - بشرہ، چہرہ مہرہ، صورت، شکل صورت۔

 نا نانکی نا کبیر پانی کایا پہ کمال کی نشانی (١٧٠٠ء، من لگن، ١٠٠)

٣ - ماہیّت، اصلیت۔

"اس کھردری مٹی کی کایا سے . دوسرے جنم لیتے ہیں۔" (١٩٨٦ء، فکشن، فن اور فلسفہ، ٩٨)

کایا کے مترادف

روپ, شکل, جسم, قالب

اصلیت, بدن, بھیس, پنڈا, تن, جسم, دیہی, روپ, سریر, شکل, صورت, قالب, ماہیت, ہیئت

کایا کے جملے اور مرکبات

کایا پلٹ, کایا کلپ

کایا english meaning

the body; appearance; personconditionstate

محاورات

  • آس بڑھا پا آیاں ہوا سوت کسوت یا ہو پیسہ گانٹھ کایا ہو پوت سپوت
  • آیا کر تو جایا کر ٹٹی مت کھڑکایا کر
  • اس نے اپنی کایا پلٹ دی
  • بنئے کا بہکایا اور جوگی کا پھٹکارا (خراب ہوتا ہے)
  • پکا پکایا ملنا
  • پیپل کاٹے۔ پال بناسے بھگواں بھیس ستاوے۔ کایا گڑھی میں دیا نہ بیا پے جڑا مول سے جاوے
  • گھونگے ‌میں ‌پکایا ‌سیپی ‌میں ‌کھایا
  • مانس کے سے ہاتھ پائوں مانس کی سی کایا،چار مہینے برکھا بیتی چھپر کیوں نہیں چھایا
  • کایا ‌بڑی ‌کہ ‌مایا
  • کایا ‌پاپی ‌اچھا ‌من ‌پاپی ‌کچھ ‌نہیں

Related Words of "کایا":