کتنا کے معنی

کتنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کِت + نا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(س۔ کیتک)","اندازہ ہونا","تشخیص ہونا","چاہے جس قدر","کاتنا کا","کس تعداد میں","کس درجہ تک","کس قدر","کہاں تک"]

اسم

متعلق فعل

کتنا کے معنی

١ - کس قدر، کس مقدار میں، انداز یا تعداد کے مطابق۔

 آقاؤں کا آقا ہے وہ داتاؤں کا داتا سوچے کوئی کتنا وہ سمجھ میں نہیں آتا (١٩٨٤ء، الحمد، ٢٦)

٢ - کسی قدر، قدرے، تھوڑا، نسبتاً کم۔

 کیا شور و فغاں نے میری اس کو مضمحل کتنا بہت شوخی شرارت تھی مگر عورت کا دل کتنا (١٩٢١ء، کلیات اکبر، ٣٦٦)

٣ - کس حد تک، کہاں تک، بے مفید، کم حیثیت، کس درجہ۔

 گردوں سے ایک جادہ رنگین ہے تازمیں شکلِ کماں خمیدہ مگر کتنا دل نشیں (١٩٢٩ء، مطلع انوار، ٩٤)

کتنا کے مترادف

کیسا

بہت, نہایت

کتنا کے جملے اور مرکبات

کتنا ایک

کتنا english meaning

be spunbe spun [~کاتنا]

شاعری

  • تھا بدشراب ساقی کتنا کہ رات مئے سے
    میں نے جو ہاتھ کھینچا اُن نے کٹار کھینچا
  • کہا میں نے کتنا ہے گل کا ثبات
    کلی نے یہ سن کر تبسم کیا
  • نازک بدن ہے کتنا وہ شوخ چشم دلبر
    جاں اُس کے تن کے آگے آتی نہیں نظر میں
  • اُس کا اظہارِ محبّت بھی تھا کتنا دل نشیں
    رکھ گیا سوتے میں اک دن میرے ہونٹوں پر گلاب
  • بچھڑنے والے‘ تجھے دیکھ دیکھ سوچتا ہوں
    تُو پھر ملے گا تو کتنا بدل چکا ہوگا
  • شہر میں آکر پڑھنے والے بھول گئے
    کس کی ماں نے کتنا زیور بیچا تھا
  • کتنا نازک ہے وہ پری پیکر
    جس کا جگنو سے ہاتھ جل جائے
  • اُن چراغوں کا مقدر بھی ہے کتنا تاریک
    بجھ گئے جو تیرے دامن کی ہوا سے پہلے
  • برس گیا سرِ دریا جو ابر کا ٹکڑا
    اسے خبر ہی نہ تھی دشت کتنا پیاسا تھا
  • حادثاتِ وقت نے کتنا بدل ڈالا مزاج
    خار کی آغوش میں بھی خندہ زن رہتے ہیں پھول

محاورات

  • اونٹ ‌گھوڑا ‌بھس ‌گھائل ‌گدھا ‌پوچھے ‌کتنا ‌پانی
  • بڑے بڑے بہے جائیں (گدھا پوچھے کتنا پانی گدڑیا تھالے یا گڈرئے سے پوچھیں کتنا پانی۔ بڑے بڑے واہ گئے بتائی کہے کتنا پانی
  • پھٹے سے جڑتے نہیں کوٹن (کتنا) کرو اپاؤ۔ من موتی اور دودھ رس انکا یہی سبھاؤ
  • چور کا جی کتنا
  • نام کیا شکر پارا روٹی کتنی کھائے دس بارہ۔ پانی کتنا پئے مٹکا سارا۔ کام کرنے کو لڑکا بچارہ
  • ہاتھی ‌گھوڑے ‌بھاگ ‌گئے ‌گدھا ‌پوچھے ‌کتنا ‌پانی

Related Words of "کتنا":