کثیرالاضلاع کے معنی

کثیرالاضلاع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَثی + رُل (ا غیر ملفوظ) + اِض + لاع }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت |کثیر| کے بعد عربی حرف تخصیص |ا ل| اور پھر عربی ہی سے مشتق اسم جمع |اضلاع| لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔, m["بہت سے ضلعوں کی شکل"]

اسم

صفت ذاتی

کثیرالاضلاع کے معنی

١ - [ ہندسہ ] کئی ضلعوں با خطوطِ مستقیم سے گھری ہوئی چار سے زیادہ خطوط والی شکل، وہ جس کے بہت سے پہلو ہوں۔

"غزل کو ترقی رود کی اور عنصری نے دی، لیکن محبت، محبوب اور تراب کے مثلث کو کیثرالاضلاع بنانے میں سنائی اور دوسرے صوفی شعراء نے حصہ لیا۔" (١٩٨٧ء، تنقید و تحقیق، ١٢٧)

کثیرالاضلاع english meaning

polygon