کج ادائی کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word kaj-adaai meanings and details
کج ادائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَج + اَدا + ای }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |کج| کے بعد فارسی اسم |ادا| کے آخر پر |الف| ہونے کی وجہ سے ہمزہ زائد لگا کر |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(کرنا ہونا کے ساتھ)","بے لحاظی","بے مروتی","بے وفائی","کج اخلاقی","کج خلقی"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
کج ادائی کے معنی
"کسی فرد واحد نے بھی بجلی کی کج ادائی کا نوٹس نہیں لیا۔" (١٩٨٤ء، قلمرو، ١٠٤)
"ارسلان ساخیر خواہ اور اس سے یہ کج ادائی۔" (١٩٠٧ء، سفید خون، ٢٢)
تو نیّرِ آسمان تقدیس تو گوہر درج کج ادائی (١٨٨٦ء، دیوان سخن، ٢٦٤)
کج ادائی or kaj-adaai english Translation
Perverseness; crossness in mannersbeing ill-manneredcrossness in mannersperverness
شاعری
- ثبوت مانگ رہے ہیں مری تباہی کا!
مجھے تباہ کیا جن کی کج ادائی نے - ہم فقیروں سے کج ادائی کیا
آن بیٹھے جو تم نے پیار کیا - نصیر اس زلف کی یہ کج ادائی کوئی جانے ہے
مثل مشہور ہے رسی جلی لیکن نہ بل نکلا - اے آہ ذرا بنا دے سیدھا
ہے چرخ میں سخت کج ادائی