کج فہم کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word kaj-fahm meanings and details
کج فہم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَج + فَہْم (فتح ف مجہول) }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |کج| کے بعد عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |فہم| بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٧٩٤ء کو "دیوانِ بیدار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["الٹی سمجھ کا","اوندھی سمجھ کا","بد فہم","بے عقل","ناقص الفہم","ٹیڑھی سمجھ کا","کج رائے","کوڑھ مغز"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : کَج فَہْموں[کَج + فَہ (فتح ف مجہول) + موں (و مجہول)]
کج فہم کے معنی
١ - بے عقل، بے وقوف، ناسمجھ۔
"عقل سلیم کیونکر باور کرسکتی ہے کہ ہمارے شاعر اس قدر کج فہم ہیں کہ مرد کو عورت سے تشبیہہ دیں۔" (١٩٨٦ء، اشارات تنقید، ١٧٧)
کج فہم or kaj-fahm english Translation
stupidwrong headed
شاعری
- غصہ ہر ایک بات پہ او بدعمل ترا
دم بھر میں سب نکلا گیا کج فہم بل ترا - ٹیڑھے بانکے ہوے اس شوخ کے آگے سیدھے
کیا ہی کج فہم ہے وہ جو اسے سمجھا سیدھا