کدخدا کے معنی

کدخدا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَد + خُدا }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ دو اسما |کد| اور |خدا| کے بالترتیب ملنے سے مرکب نسبتی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : کَد خُداؤں[کَد + خُدا + اوں (و مجہول)]

کدخدا کے معنی

١ - گھر کا مالک، صاحبِ خانہ، مالک مکان۔

 عشق بے پردہ جب فسانہ ہوا مضطرب کد خُدائے خانہ ہوا (١٨١٠ء، کلیاتِ میر، ٩٢٩)

٢ - [ مجازا ] سردار، آقا، مُکھیا۔

"ہر ایک گاؤں کا ایک کَد خدا (مکھیا) ہوتا ہے۔" (١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٦٥٩:٣)

٣ - شادی شدہ۔

"جوان جوان بلکہ کَدخدا لڑکے لڑکیاں موجود ہیں جو دنیا کے سب نشیب و فراز سے واقف ہیں۔" (١٩٢٣ء، عصائے پیری، ١١٤)

Related Words of "کدخدا":