کدو کاوش کے معنی
کدو کاوش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَد + دو (و مجہول) + کا + وِش }
تفصیلات
iعربی زبان سے اسم مشتق |کد| کو حرف عطف |و| کے ذریعے فارسی سے ماخوذ اسم |کاوش| کے ساتھ ملانے سے مرکب عطفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٩٢ء کو "خطوط سرسید" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بھاگ دوڑ","تلاش و جستجو","چھان بین","چھان پھٹک","سعی و کوشش","محنت و رنج"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
کدو کاوش کے معنی
١ - چھان بین، تلاش، کوشش، جستجو۔
"یہ لوگ ہیں جو عادتاً دخیل الفاظ استعمال کرتے اور قصداً کدو کاوش سے کترائے ہیں۔" (١٩٨٩ء، اردو نامہ، لاہور، ٢١)