کراؤن کے معنی

کراؤن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَرا + اوں (و مجہول) }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٤٧ء کو "مضامینِ فرحت" میں مستعمل ملتا ہے۔

["Crown "," کَراؤن"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

کراؤن کے معنی

١ - کراون، پانچ، شلنگ کا سکہ۔

"فرانس اور بلیجم کے فرانک آسٹریا کے کراؤن، اٹلی کے لیرے . سارے سکّے ملک ملک کے اعتبار سے الگ الگ رکھے ہوئے تھے۔" (١٩٧٠ء، قافلہ شہیدوں کا (ترجمہ)، ٦٩٤:١)

٢ - کاغذ کا تختہ جس کی لمبائی چوڑائی 15 انچ اور 20 انچ ہوتی ہے۔

"اگر خریدار ساتوں حصے ایک ساتھ خریدنا چاہیں تو ان کو اختیار ہے، اس کے لیے ذرا انتظار کرنا ہو گا کیونکہ یہ سب حصے کراؤن سائز اب پھر نکل رہے ہیں۔" (١٩٤٧ء، مضامین فرحت، ٤:٧)

Related Words of "کراؤن":