کراس کے معنی

کراس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کِراس }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٦٨ء کو "مثنوی مادرِ ہند" میں مستعمل ہے۔

["Cross "," کِراس"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

کراس کے معنی

١ - چلیپا، صلیب نیز صلیب کا نشان۔

"ایک جھکے ہوئے کراس (صلیب) کی طرح ہے۔" (١٩٢٩ء، عرب و ہند کے تعلقات، ١٠)

٢ - ضرب کا نشان، تحریر وغیرہ کو قلم زد کرنے کی علامت۔

"ویکٹر حاصل ضرب کو ظاہرکرنا ہو تو ان کے درمیان ایک کراس (X) ڈالا جاتا ہے۔" (١٩٦٧ء، مادے کے خواص، ٣٢:٢)

٣ - گزر جانا (ایک دوسرے کے پاس سے) نیز دو رستوں کے ایک دوسرے کو قطع کرنے کی جگہ، کراسنگ۔

"کسی بڑے سٹیشن پر کھڑی ہو گی یا کہیں کراس ہو گا۔" (١٩٤٨ء، پرواز، ١٠٤)

٤ - [ کھیل ] مخالف کھلاڑی سے آگے نکل کر گیند کو اپنے ساتھی تک ترچھا (عموماً) فٹ بال یا ہاکی میں مستعمل)۔

"لیفٹ آؤٹ موسٰی نے پرتاپ کے کراس پر دوسرا گول کر دیا۔" (١٩٦٦ء، جنگ، کراچی، ٣٠، ٧:١٨٣)

٥ - [ مساحت ] زمین ناپنے کا آلہ۔

"زمین پر عمود نکالنے کے واسطے سب سے سیدھا سادہ آلہ کراس ہوتا ہے۔" (١٩٠٣ء، مساحت پٹواریاں، ١٢)

کراس کے جملے اور مرکبات

کراس سیکشن

Related Words of "کراس":