کردار کشی کے معنی

کردار کشی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کِر + دار + کُشی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |کردار| کے بعد فارسی مصدر |کشتن| کے صیغۂ امر |کش| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٩٨٦ء کو "سندھ کا مقدمہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

کردار کشی کے معنی

١ - شخصیت کو بُرا بھلا کہنا، شخصیت کو مسخ کر پیش کرنا۔

"لیاقت علی کی شہادت کے بعد بھی انہیں نہیں بخشا گیا اور آج بھی ان کی کردار کشی میں کمی نہیں آئی۔" (١٩٨٦ء، سندھ کا مقدمہ، ٣٩)