کرنی کے معنی
کرنی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَر + نی }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ فعل لازم |کرنا| کی تانیث ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک اوزار جس سے معمار گارا یا چونا پھیلاتے ہیں","ایک اوزار کا نام جس سے راج گارا","تہوار یا تیر","جیسی کرنی ویسی بھرنی","دنیا کے سات بڑے پہاڑوں میں سے ایک","گردن کی ایک طرف","وہ رقم جس کا جذر نہ نکل سکے","کانوں کے پاس کی جگہ","کرنی کا پھل ہے","کنس کی ماں"]
کرنا کَرْنی
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : کَرْنِیاں[کَر + نِیاں]
- جمع غیر ندائی : کَرْنِیوں[کَر + نِیوں (و مجہول)]
کرنی کے معنی
"اپنی کرنی اپنے ساتھ ہے۔" (١٩٢٢ء، گوشۂ عافیت، ٢٦:١)
اوسکی کرنی کو پوچھتے کیا ہو اپنی کرنی ضرور کرتا ہے (١٩١١ء، نذر خدا، ١٨٣)
"باایں ہمہ احتیاط ڈرائیور اپنی کرنی سے باز نہیں آتے اور ناواقف حاجیوں کو قبل ازوقت نماز پڑھوانے میں اکثر کامیاب ہو جاتے ہیں۔" (١٩٧٦ء، مرحبا الحاج، ٦٤)
"تم سب مل کر میرے خلاف اپنی کرنی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھو اور مجھے ذرا مہلت نہ دو، میرا بھروسا اللہ پر ہے جو میرا رب ھی ہے اور تمہارا رب بھی۔" (١٩٧٨ء، سیرتِ سرورِ عالم، ٤٠٧:٢)
کرنی کے جملے اور مرکبات
کرنی کا پھل
کرنی english meaning
a trowelactionsdeedstrowel
شاعری
- رنگین گور کرنی شہیدوں کی رسم ہے
تو ہی ہماری خاک پہ خوں کے نشان کر - یہ کیا کہ سب سے بیاں دل کی حالتیں کرنی
فراز تجھ کو نہ آئیں محبتّیں کرنی - ہمیں اے دوستو اب کشتیوں میں رات کرنی ہے
کہ چھپ جاتے ہیں سب ساحل، چراغِ شام سے پہلے - سب کی اک اوقات ٫٫عشق نہ پوچھے ذات،،
بالکل بھول گئے کرنی تھی کیا بات - کرنی ہے تو کُھل کے کرو، انکارِ وفا کی بات
بات ادھوری رہ جائے تو حسرت رہتی ہے - بات کرنی تو بار ہے تم کو
بات سننے کا بھی دماغ نہیں - ان کو منظور نہ تھی غیر کی بھی دل شکنی
حق پرستی کے لیے بت شکنی کرنی تھی - اس خرابات جہاں میں رہ چکے زیبا خراب
چل کر اب سیر عدم آباد کرنی چاہیے - کہ دابت دعا نیچ عالی لگے
صفت کرنی سوں خوب گالی لگے - رندوں کو بیت بحثی ناصح سے کیا مناسب
اوقات کرنی ضابع بک سے کیا مناسب
محاورات
- اپنی اپنی کرنی آپ پار اترنی
- اپنی کرنی اپنی بھرنی
- اپنی کرنی بھرنا
- اپنی کرنی پار اترنی
- اپنی کرنی پر آنا
- اپنی کرنی پروان کیا ہندو کیا مسلمان
- اپنی کرنی کرنا
- اگلی پچھلی کرنی
- بات لاکھ کی کرنی خاک کی
- بہت کتھنی تھوڑی کرنی