کروڑ کے معنی

کروڑ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَروڑ (و مجہول) }

تفصیلات

iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٢٥ء کو "سیف الملوک و بدیع الجمال" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(س کوَٹی)","بے اندازہ","بے حد","بے شمار","سو لاکھ","سو لاکھ کی تعداد","سولاکھ کی تعداد"]

اسم

صفت عددی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : کَروڑوں[کَرو (واؤ مجہول) + ڑوں (و مجہول)]

کروڑ کے معنی

١ - سو لاکھ، (ہندسوں میں: 10000000)

"یہ دولت کا درخت ہے اس پر پتوں کی جگہ کرنسی نوٹ لگے ہوئے ہیں، جن کی مالیت ایک کروڑ روپیہ کے برابر ہے۔" (١٩٨٠ء، سفر نصیب، ١٥٧)

٢ - [ مجازا ] بے شمار، بے حد۔

 لاکھوں جتن کیے، نہ ہوا ضبطِ گریہ لیک سنتے ہی نام آنکھ سے آنسو گرے کروڑ (١٨١٠ء، کلیات میر (مجلس)، ٢٥٦:١)

کروڑ کے جملے اور مرکبات

کروڑ پتی

کروڑ english meaning

ten millionsa croreone hundred lacs (Lakh)ten million

شاعری

  • لاکھوں جتن کئے نہ ہوا گریہ لیک
    سنتے ہی نام آنکھ سے آنسو گرے کروڑ
  • ہر صبح لکھ پتی ہے کوئی تیرا میزبان
    ہر شب کسی کروڑ پتی کی ہے مہمان
  • مانی ہوں منتیں بھی سو سو کروڑ ڈھب کی
    دھو دھو روپئے اشرفی نذریں اٹھائیاں ہوں
  • طالع جو خوب تھے نہ ہوا جاہ کچھ نصیب
    سر پر مرے کروڑ برس تک ہما بِھرا

محاورات

  • ایک حسن آدمی ہزار حسن کپڑا۔ لاکھ حسن زیور کروڑ حسن نخرا

Related Words of "کروڑ":