کرکرا کے معنی

کرکرا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کِر + کِرا }

تفصیلات

iہندی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٧٥ء کو "مثنویات میر حسن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک قسم کا کلنگ","بھر بھرا","بے دَرد","خاک آمیز","ریت ملا ہوا","ریگ آمیز","گھی میں تلا ہوا","گھی یا تیل میں بھنی ہوئی خستہ چیز","نقلی سکہ","کنکر ملا ہوا"]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : کِرْ کِرے[کِر + کِرے]
  • جمع : کِرْکِرے[کِر + کِرے]

کرکرا کے معنی

١ - ریت، کنکر ملا ہوا، کھسکھسا، خاک ملا ہوا۔

"میں نے اپنا منھ کھولا، اس نے کنکر اٹھا کر میرے منھ میں ڈال دیا . اب جو دانت مارا تو بڑا سخت تھا تمام دانت ہل گئے اور منھ میرا کرکرا ہو گیا۔" (١٩٠٢ء، آفتاب شجاعت، ١١٩٠:١)

٢ - [ کنایۃ ] بے مزہ، بے لطف، خراب، خستہ، بے ذائقہ۔

"صحبت کا سارا لطف کرکرا ہو جاتا ہے۔" (١٩٦١ء، اردو زبان اور اسالیب، ٢٨٢)

کرکرا english meaning

Grittysandy; (fig.) spoiledmarredbrittlecrispy

شاعری

  • مغرب نے خورد بیں سے کمر ان کی دیکھ لی
    مشر کی شاعری کا مزہ کرکرا ہوا
  • مثل ہے جتنا چھانا اتنا کھایا کرکرا ے دل
    ملے کیا خاک اسے دنیا کی جس نے خاک چھانی ہے

محاورات

  • جتنا چھانو اتنا ہی کرکرا
  • مزا کرکرا ہونا
  • مزہ ‌کرکرا ‌ہونا
  • مزہ کرکرا ہونا
  • نشہ کرکرا کرنا
  • نشہ کرکرا ہونا

Related Words of "کرکرا":