کرۂ ہوائی کے معنی

کرۂ ہوائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کُرَہ + اے + ہَوا + ای }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق |کرہ| کو ہمزہ اضافت کے ذریعے عربی ہی سے مشتق اسم |ہَوا| اور اس کے بعد |ی| بطور لاحقہ نسبت لگانے سے مرکب نسبتی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٨٩ء، کو "مبادی العلوم" میں مستعمل ملتا ہے۔, iعربی زبان سے مشتق اسم |کرہ| بطور صفت کے ساتھ کسرہ صفت لگا کر فارسی صفت |ہوائی| بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٩ء کو "مبادی العلوم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

کرۂ ہوائی کے معنی

١ - کرۂ باد؛ زمین کے چاروں طرف کی ہوا، گرداگرد کی ہوا، ہوا کا وہ حلقہ جو ساری زمین کو گھیرے میں لیے ہوئے ہے۔

"سلنڈر کے اندر ایک گیس بھری ہوتی ہے جو عام طور پر کرہ ہوائی کے دباؤ پر ہوتی ہے۔" (١٩٧١ء، مثبت شعاعیں اور ایکس ریز، ١٣٨)

١ - زمین کے چاروں طرف کی ہوا، گردا گرد کی ہوا، ہوا کا وہ حلقہ جو ساری زمین کو گھیرے میں لیے ہوئے ہے۔

کرۂ ہوائی english meaning

the region of wind or air; the atmosphere