کسر نفسی کے معنی
کسر نفسی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَس + رے + نَف + سی }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |کسر| بطور موصوف کے ساتھ کسرہ صفت لگا کر عربی صفت |نفسی| بطور صفت ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٤ء کو "تذکرہ غوثیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اپنے آپ کو کم ظاہر کرنا (کرنا ہونا کے ساتھ)"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
کسر نفسی کے معنی
١ - اپنے آپ کو کم رتبہ ظاہر کرنا، عاجزی، انکساری۔
"وہ اپنی شاعری، اپنی روایت اور اپنے عوام سے حد درجہ پیار کرتے ہیں اور یہاں وہ کسر نفسی سے کام نہیں لیتے۔" (١٩٨٨ء، فیض احمد فیض عکس اور جہتیں، ١٥٤)