کشت زعفران کے معنی

کشت زعفران کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کِش + تے + زَع + فَران }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |کشت| بطور مضاف کے ساتھ کسرۂ اضافت لگا کر عربی اسم |زعفران| بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٣٩ء کو "کلیاتِ سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جب پھول نکلتے ہیں تو زرد رنگ عجب بہار دیتا ہے","زعفران کا کھیت"]

اسم

اسم ظرف مکاں ( مؤنث - واحد )

کشت زعفران کے معنی

١ - زعفران کا کھیت جو نہایت زرد رنگ کا ہوتا ہے۔ نیز کوئی ایسی چیز یا جگہ جسے دیکھ کر فرطِ مسرت سے خود بخود ہنسی آئے۔

 اُن کے گھروں کو کہتے ہیں سب کشت زعفران غم سے یہ ہو گئے ہیں ترے داد خواہ زرد (١٩٦٧ء، رشک (نوراللغات))

٢ - [ کنایۃ ] ایسی چیز یا جگہ جہاں وفور مسرت سے یا جسے دیکھ کر خود بخود ہنسی آئے۔

"مولانا کا یہ کہنا تھا کہ محفل کِشتِ زعفران ہو گئی۔" (١٩٨٥ء، حیاتِ جوہر، ٤٦٢)

محاورات

  • کشت زعفران (دیکھ آنا) ہونا