کشتی رانی کے معنی
کشتی رانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَش + تی + را + نی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |کشتی| کے بعد فارسی مصدر |راندن| کے صیغہ امر |ران| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں اسم کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٤١ء کو "انشائے ماجد" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ناؤ کي تفريح","ناؤ کی سیر","کشتي چلانا","کشتي ميں سير کرنا","کشتی چلانے کے لئے چپو کا استعمال کرنا"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
کشتی رانی کے معنی
١ - ناؤکھینا، کشتی چلانا۔
"رفتہ رفتہ ماہی گیروں کو ساحل سے دور کشتی رانی کی جرات ہوئی اور دوسرے ساحلی لوگوں سے میل جول کا موقع ملا، چنانچہ جہاز رانی اور بحری تجارت کا آغاز ہوا۔" (١٩٧٥ء، معاشی و تجارتی جغرافیہ، ١٤)