کلو میٹر کے معنی
کلو میٹر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کِلو (و مجہول) + می + ٹَر }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے مرکبی شکل کے ساتھ اردو میں داخل ہوا جو فی الاصل ماخذ زبان کے دو اسما بالترتیب |کلو| اور |میٹر| کے ملنے سے مرکب ہوا اردو میں اپنے اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩١٨ء کو "تحفۂ سائنس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : کِلو میٹَرْز[کِلو (و مجہول) + می + ٹَرْز]
- جمع غیر ندائی : کِلومِیٹَروں[کِلو (و مجہول) + می + ٹَروں (و مجہول)]
کلو میٹر کے معنی
١ - لمبائی یا فاصلہ ناپنے کا پیمانہ جو ایک ہزار میٹر یا تقریباً پانچ فرلانگ کے برابر ہوتا ہے۔
"١٠ میٹر ١ کلومیٹر، یعنی ١ میٹر، کلو میٹر کا ہزارواں حصہ ہے۔" (١٩٨٨ء، ریاضی، چوتھی جماعت کے لیے، ٨٧)
کلو میٹر english meaning
kilometre