کلیجا کے معنی
کلیجا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَلے + جا }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(س کالیکا)","ایک اندرونی عضو جس میں پِت پیدا ہوتا ہے اور خون صاف ہوتا ہے","پیارا یا عزیز شخص","جھوٹ کے موقع پر","عزیز چیز","کلمہ تنفر و اکراہ"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد : کَلیجے[کَلے + جے]
- جمع : کَلیجے[کَلے + جے]
- جمع غیر ندائی : کَلیجوں[کَلے + جوں (واؤ مجہول)]
کلیجا کے معنی
"اب میرا کلیجہ کھالو سب، بڑی بہو نے دھپا دھپ بچے کو پیٹ ڈالا۔" (١٩٨٧ء، روز کا قصہ، ١٨٩)
"میں نے ایک سیکنڈ میں فیصلہ کیا اور میرا چاقو معصومہ کے کلیجے کو کاٹ چکا تھا۔" (١٩٨٧ء، روز کا قصہ، ١٢٩)
ایک مادر کا کلیجا، ایک بیوہ کا سہاگ ایک دریا کا کنارا، اور اک شعلے کی آگ (١٩٤٧ء، نبض دوراں، ١٠٨)
عدو دیکھیں خوشی، احباب تیرے رنج و غم دیکھیں کہاں سے یہ کلیجہ لائیں، کن آنکھوں سے ہم دیکھیں (١٩٢٧ء، شاد عظیم آبادی، میخانۂ الہام، ١٨٨)
"بھلا سنو تو سہی جو تم اس قابل ہو گئے تو پھر ہم کیا تمہارا کلیجہ چبائیں گے۔ (١٩٢٤ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ٩، ١٠:٦)
کلیجا english meaning
the liver (commonly applied to the liver of a human being); the liverlungsand heart collectivelythe vitals; the heart; stomachheatmindspiritcouragemagnanimity
شاعری
- چھن گیا سینہ بھی کلیجا بھی
یار کے تیر جان لیجا بھی - دھڑکنے پر ترس سے کام لیتے تم تو کیا ہوتا
ذرا میرا کلیجا تھام لیتے تم تو کیا ہوتا - تجھ چشم مست سے مئے گل گوں کے جام میں
کرتا رہا مدام کلیجا تھلک تھلک - تمہارے رونے سے منہ کو کلیجا آتا تھا
یہ گھر خدا کی قسم ہم کو کھائے جاتا تھا - عجب نئیں جو کلیجا پھت اس دریغی سوں
نکل کے جائے یکایک جیو پر بھاری - پیاسے گو بے وطن کو ستاتے ہو ظالموں
دکھتا کلیجا اور دکھاتے ہو ظالموں - برق آہ کو جو میں نے کہا مسکرادیا
دل گرمیوں نے اُس کا کلیجا جلا دیا - ماں ہوں میں کلیجا نہیں سینےمیں سنبھلتا
صاحب مرے دل کو ہے کوئی ہاتھوں سے ملتا - دل چھن گیا کہ آہ کلیجا ہی کٹ گیا
برچھی نگہ کی لگتے ہی بس دم اُلٹ گیا - دمامے سو بادل کے گھن کا چتر ہے
کلیجا سو سن دشمناں گڑبڑایا
محاورات
- پتھر کا کلیجا (بھی) پگھل جانا یا پانی ہونا
- پتھر کا کلیجا کرلینا
- منہ کو کلیجا آنا
- کلیجا اچھل پڑنا
- کلیجا الٹ پلٹ ہونا
- کلیجا الٹ جانا
- کلیجا الٹا جانا
- کلیجا اندر سے امڈا چلا آتا ہے
- کلیجا اڑا جانا
- کلیجا بانسوں (بلیوں) اچھلنا