کلید خانہ کے معنی
کلید خانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَلِید + خا + نَہ }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |کَلِید| کے بعد اسی زبان سے ماخوذ لاحقۂ ظرفیت |خانہ| لانے سے مرکب ہوا۔ جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٥١ء کو "عجائب القصص" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : کَلِید خانے[کَلِید + خا + نے]
- جمع : کَلِید خانے[کَلِید + خا + نے]
- جمع غیر ندائی : کَلِید خانوں[کَلِید + خا + نوں (و مجہول)]
کلید خانہ کے معنی
١ - وہ مقام یا جگہ جہاں کنجیاں رکھی جاتی ہیں، کنجی گھر۔
"ماہ جون کے زرِمقررہ اور کلید خانہ کے دوسو اسی روپیہ خزانہ انگریزی سے وصول ہو کر شاہی خزانہ میں داخل ہو گئے۔" (١٩٤٤ء، بہادر شاہ ظفر کا روزنامچہ، ٢٠)