کلیرنس کے معنی
کلیرنس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کِل + یَرِنْس (کسرہ ر مجہول) }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے "پریکیٹکل انجینیئر ہینڈبک" میں مستعمل ملتا ہے۔
["Clearance "," کِلْیَرِنْس"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
کلیرنس کے معنی
١ - صفائی، وضاحت۔
"یونیورسٹی کے پاس کلیرنس کی رپورٹ نہیں آئی۔" (١٩٨٨ء، یاد عہد رفتہ، ٣٠٧)
٢ - [ کنایۃ ] خالی جگہ، فاصلہ۔
فرکشن پلی اور فلینجوں کے درمیان اس قدر تھوڑا کلیرنس ہوتا ہے کہ رفتار میں ذرا سے اختلاف سے سیپلی منٹری گوررز کام کرنے لگ جاتا ہے۔" (١٩٠٦ء، پریکیٹکل انجینیئرز ہینڈ بک، ٥٣٤:٢)
کلیرنس کے جملے اور مرکبات
کلیرنس سیل