کم بختی کے معنی

کم بختی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَم + بَخ + تی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |کم| کے بعد فارسی اسم |بخت| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٨٢ء کو "دیوان ذادہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["شومئی قسمت"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

کم بختی کے معنی

١ - بدقسمتی، نحوست نیز مصیبت، آفت، شامت۔

"ہائے کمبختی! ارے میں تو کہیں کی نہ رہی۔" (١٨٩٦ء، فلورا فلورنڈا، ٣٦١)

٢ - درگت، بگاڑ، ستیاناس۔

"کسی کتاب سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ شایان سندھ و کابل کے لقب کی کمبختی ہے۔" (١٨٨٠ء، تاریخ ہندوستان، ٢٥٠:١)

کم بختی english meaning

ill-luckluckless nessunfortunate ness

محاورات

  • کم بختی آنا

Related Words of "کم بختی":