کمہار کے معنی

کمہار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کُم + ہار }

تفصیلات

١ - مٹی کے برتن بنانے والا۔, m["پرانے وقتوں میں برصغیر کے دیہاتوں اور چھوٹے علاقوں میں اس پیشے سے متعلق لوگوں کو وہاں کے بسنے والے ٹھاکر قسم کے افراد باقاعدہ اپنے اپنے علاقوں میں رکھتے تھے۔ ان میں سے اکثر افراد شہر میں جاکر بھی اپنی مصنوعات فروخت کرتے تھے۔ ان مصنوعات میں مٹی سے بنی ہوئی ہر قسم کی استعمال میں آنے والی اشیاء مثلاً مٹی کے برتن، مٹکے/گھڑے وغیرہ سب اشیاء شامل ہیں۔ آج بھی مٹی سے بنی ہوئی بے شمار ضرورت کی اشیاء مارکیٹ میں ملتی ہیں اور اب تو Antique کے نام پر سجاوٹ کے لئے بھی بے شمار خوبصورت اشیاء بنائی جاتی ہیں۔ چونکہ یہ پیشہ بھی چند مخصوص گھرانوں/خاندانوں نے نسل درنسل اختیار کیا لہٰذا یہ پیشہ ان کی ذات کی علامت بن گیا۔ پاکستان کے ہر علاقہ، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختون خواہ اور آزاد کشمیر وغیرہ میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ اس پیشے سے متعلق لوگ چھوٹی ذات کے لوگوں میں شمار کئے جاتے ہیں۔اس میں عورتیں اور مرد سب شامل ہوتے ہیں","مٹی کے برتن بنانے والا","کوزہ ساز","کوزہ گر"]

اسم

اسم نکرہ

کمہار کے معنی

١ - مٹی کے برتن بنانے والا۔

کمہار کے جملے اور مرکبات

کمہار کا آوا, کمہار کا چاک

کمہار english meaning

a manufacturer of earthen vesselsa potter

محاورات

  • آگے ناتھ نہ پیچھے پگھا سب سے بھلا کمہار کا گدھا
  • اکتائی کمہاری ناخن سے مٹی کھودے
  • بن بدیا نرنار جیسے گدھا کمہار
  • بھرا کہار اور خالی کمہار تیز جاتا ہے
  • بیٹی نے کیا کمہار اماں نے کیا لوہار۔ نہ تم چلاؤ ہمار نہ ہم چلائیں تمہار
  • تو گدھی کمہار کی تجھے رام سے کام (کوتھ)
  • تیرا پانی میں بھروں‘ میرا بھرے کمہار
  • تیلی کا بیل (لے کے) مرے کمہاری ستی ہوئے
  • خالی کمہار اور بھرا کہار
  • زر ہے تو تر ہے نہیں تو (پزاوے کا) کمہار کا خر ہے

Related Words of "کمہار":