کنج قفس کے معنی
کنج قفس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کُن + جے + قَفَس }
تفصیلات
١ - پنجرے کا کونا، قید کا گوشہ، مراد قفس۔, m["پنجرے کا کونہ"]
اسم
اسم نکرہ
کنج قفس کے معنی
١ - پنجرے کا کونا، قید کا گوشہ، مراد قفس۔
شاعری
- ہوا ہے کنج قفس ہی کی بے پری میں خوب
کہ پر کی سال تلک لطف تھا رہائی کا - بے بال و پر اسیر ہوں کنج قفس میں میر
جاتی نہیں ہے سر سے چمن کی ہوا ہنوز - آسودگان کنج قفس چین سے تو ہیں
دیکھ اے صبا کھلا نہ شگوفہ بہار کا - ایک پرواز کو بھی رخصت صیاد نہیں
ورنہ یہ کنج قفس بیضہ فولاد نہیں - ہزار حیف کہ کنج قفس میں اے صیاد
تڑپ کے مرگئی بلبل بھی داغ میں گل کے - کہتے ہیں بہار آئی گل پھول نکلتے ہیں
ہم کنج قفس میں ہیں دل سینوں میں جلتے ہیں - دکھلا رہا ہے ہم کو کنج قفس بہاریں
صیاد کیا کریں ہم جاکر کسی چمن میں - آسود گان کنج قفس چین سے تو ہیں
دیکھ اے صبا کھلا نہ شگوفہ بہار کا