کوتاہ فہمی کے معنی
کوتاہ فہمی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کو (و مجہول) + تاہ + فَہ (فتحہ ب مجہول) + می }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |کوتاہ| کے بعد |فہمیدن| مصدر سے مشتق صیغہ امر |فہم| بطور لاحقہ فاعلی لگا کر اس کے بعد |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٤ء کو "وہ صورتیں الٰہی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["بے عقلی","بے وقوفی","مورکھ پن","کم عقلی","کم فہمی"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : کوتاہ فَہْمِیاں[کو (و مجہول) + تاہ + فَہ (فتحہ ف مجہول) + مِیاں]
- جمع غیر ندائی : کوتاہ فَہْمِیوں[کو (و مجہول) + تاہ + فَہ (فتحہ ف مجہول) + مِیوں (و مجہول)]
کوتاہ فہمی کے معنی
١ - کم عقل ہونا، کم عقلی، نادانی، ناسمجھی، بے وقوفی۔
"اگر کچھ شعر میری سمجھ میں نہیں آئے، تو یہ میری کم عقلی یا کم علمی یا کوتاہ فہمی کے باعث ہے۔" (١٩٧٤ء، وہ صورتیں الٰہی، ١٥١)