کودنا کے معنی
کودنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کوُد + نا }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ مصدر ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور فعل لازم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["برجستن کا ترجمہ","پھولے نہ سمانا","جست لگانا","چوکڑیاں بھرنا","چھلانگیں مارنا","خوشی میں پھولا نہ سمانا","خوشی کے مارے اُچھل اُچھل پڑنا","گھمنڈ کرنا","نہایت خوش ہونا"]
اسم
فعل لازم
کودنا کے معنی
"جب ایک الیکٹران ایک ترجیع یافتہ (Priviliged) مدار سے ایک اور ترجیع یافتہ مدار میں کود جاتا ہے تو انرجی شعاع کی صورت میں خارج ہوتی ہے" (١٩٧١ء ایٹم کے ماڈل، ٣٢)
"ہر طرف مختلف قوموں اور قبیلوں کے لوگ جوش و خروش سے اپنے قومی گیت گاتے اپنے اپنے باجے بجاتے اور اپنے مذاق کے موافق ناچتے کودتے چلے آتے ہیں" (١٩٠٧ء شوقین ملکہ، ٦)
"اس نے کہا ہاں صاحب تم بی چمپا پر کودتے ہو کیوں نہ کہو گے جو گھر میں بیٹھی بلبل لڑاتی ہیں" (١٨٢٣ء، حیدری مختصر کہانیاں۔ ٥٧)
"انہوں نے جاہل مطلق دنیا کو اپنی طرف جاہل ناطق بنا لینے کا بری طرح عزم باندھ لیا تھا، لوگوں کی باتوں میں ضرور کودتے اور اس طرح بے پر کی اڑاتے" (١٩٦٩ء، افسانہ کر دیا، ٩٥)
"مامائیں خدمتگزار کود کر، الگ ہو رہیں گی" (١٨٨٩ء، مکاتیب امیرمینائی، ٢٥٧)
"جاپان دوسری جنگ عظیم میں کود چکا تھا" (١٩٨٨ء، یادوں کے گلاب، ٣١١)
کودنا کے مترادف
چونکنا, بدکنا
اترانا, اُچھلنا, بیوکوف, پاگل, پھاندنا, پھلانگنا, مدہوش, کودن
شاعری
- حد سے زیادہ واعظ یہ کودنا اچھلنا
کاہے کو جاتے ہیں ہم اے خرس اب بندھا رہ - عہد ِ پیری نے بُھلایا دوڑ چلنا کوُدنا
ہائے طفلی کھلنا کھانا اچھلنا کودنا
محاورات
- آگ میں کود پڑنا یا کودنا
- آگ میں کودنا (یا گرنا)
- بانسوں اچھلنا (یا کودنا)
- بانسوں اچھلنا یا کودنا
- بل پر کودنا
- پرائی آگ میں پڑنا (یا کودنا)
- پرائی آگ میں پڑنا یا کودنا یا گرنا
- جلتی آگ میں گرنا یا کودنا
- کھونٹے پر کودنا
- کھونٹے کے بل کودنا