کور چشمی کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word koor-chashmi meanings and details

کور چشمی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کور (و مجہول) + چَش + می }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |کور| کے بعد اسی زبان سے ماخوذ اسم |چشم| بطور اسم فاعل لگا کر اس کے بعد |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩٦٨ء کو "دیوان غالب" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے بصری"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

کور چشمی کے معنی

١ - کور چشم ہونا، اندھا پن، بے بصری۔

"اور اسی لیے زندگی کی قیادت کے فریضے سے کامیابی سے عہدہ برا ہونے کے بجائے زندگی کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور اپنی کور چشمی اور بے رنگ عمومیت کی وجہ سے پورے منظر کو بے رنگ اور بے روح بنا چکے ہیں۔" (١٩٩٠ء، افکار، کراچی، اپریل، ١٣)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!