کٹوانا کے معنی

کٹوانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَٹ + وا + نا }

تفصیلات

iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور |فعل متعدی| استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اوپر اٹھوانا","خرچ کرانا","درانتی لگوانا","زنا کروانا","مجرا کرانا","منہا کرانا","وضع کرانا","کسی سے کاٹنے کا کام لینا","کسی سے کوٹنے کا کام لینا","کوٹنا کا"]

اسم

فعل متعدی

کٹوانا کے معنی

١ - قلم کروانا، قطع کرانا۔

 کوچے کٹوا کے وہ چنوا دیں اوسے جیتے جی قید خانے سے نکالے جو گرفتار قدم (١٨٦٨ء، دیوانِ شرف، ١٤٩)

٢ - کاٹ کھایا جانا۔

"کتوں سے پیچھا چھڑانے میں اپنے کو کٹوا لینا ہوشیاری نہیں ہے۔" (١٩٦١ء، سراج الدولہ، ٢٨)

٣ - گزر بسر کرانا، بیتوانا۔

"ماضی کی یادیں اس کی رات کٹوانے کے لیے پاس آبیٹھی تھیں۔" (١٩٦٢ء، آنگن، ٨)

کٹوانا english meaning

cause to bite [~کٹنا]cause to cut

محاورات

  • اماں باوا کی ناک کٹوانا
  • پرائے شگون کے لئے اپنی ناک کٹوانا
  • پرائے شگون کے لیے اپنی ناک کٹوانا
  • پیسے پر بوٹیاں کٹوانا
  • غیر کی بد شگونی کے واسطے اپنی ناک کٹوانا
  • گلا کٹانا یا کٹوانا
  • ناک چوٹی کٹوانا

Related Words of "کٹوانا":